رانا ثناء اللہ

دبئی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا الیکشن سے متعلق کوئی فیصلے نہیں ہوئے،رانا ثناء اللہ

لاہور ( گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ووفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں کوئی فیصلہ ہوا ہی نہیں کہ جس پر کسی کو تحفظات ہوں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاستدان مل کر سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہیں، دبئی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا الیکشن کے متعلق کوئی فیصلے نہیں ہوئے، دبئی میں کوئی ایسی شیڈول میٹنگ نہیں تھی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کا دوٹوک اور واضح موقف ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات نگران سیٹ اپ کے تحت ہونے چاہئیں، چاروں صوبوں اور قومی اسمبلی کے انتخابات ایک دن ہونے چاہئیں، اسمبلیاں اپنی مدت پوری کر کے تحلیل ہوں گی، 2صوبوں میں نگران سیٹ اپ موجود ہے، باقی 2صوبوں میں بھی نگران سیٹ اپ آجائے گا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف واپس آئیں گے اور انتخابی مہم کو لیڈ کریں گے، جیسے ہی انتخابات شروع ہوں گے وہ واپس آئیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ 9مئی کے ماسٹر مائنڈ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، ہم سمجھتے ہیں ماسٹر مائنڈ ایک ہی آدمی ہے وہ چیئرمین پی ٹی آئی ہے، وزیراعظم کا موقف ہے تحقیقاتی اداروں کو میرٹ پر تفتیش کرنی چاہیے، تحقیقات اور انویسی گیشن کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں