شرجیل میمن

پاکستان میں افراتفری کے تانے بانے بیرونی سازش سے ملتے ہیں، شرجیل میمن

کراچی(گلف آن لائن)سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ پاکستان میں افراتفری صرف پی ٹی آئی کا کام نہیں بلکہ اس کے تانے بانے بیرونی سازش سے ملتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پاکستان میں افراتفری پھیلانے کے لیے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ کی گئی، اسرائیل سے آنے والے بیان کے بعد صورتحال واضح ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اسرائیل کی حمایت حاصل ہے، اسی لئے اسرائیل کھل کر عمران خان کی حمایت کر رہا ہے، پاکستانی عوام کی آنکھیں اب کھل جانی چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ شاید کوئی اور ملک بھی عمران خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آجائے، البتہ اسرائیل کا کیا واسطہ ہے کہ وہ پی ٹی آئی چیئرمین کی حمایت اور پاکستان کے اندرون معاملات میں مداخلت کرے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی اور ایم کیوایم کو بھائی بھائی کردیا، دو جماعتیں ہمارے بغض میں مل جاتی ہیں تو اچھی بات ہے، البتہ سندھ ایک صوبہ ہے اور تاقیامت سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا۔قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی کے حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اسمبلی نہیں آتے تو صوابدیدی کارروائی اسپیکر کا اختیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں