سیمنٹ

سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 259فیصد اضافہ

لاہور(گلف آن لائن)سیمنٹ کی برآمدات میں مئی 2023ء کے دوران سالانہ بنیادوں پر 259فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مئی 2022ء کے مقابلے میں مئی 2023ء کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 259فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مئی 2022 کے دوران 1.44ارب روپے کا سیمنٹ برامد کیا گیا جبکہ مئی 2023ء کے دوران برامدات کا حجم 5.17ارب روپے رہا ۔ اس طرح سیمنٹ کی برامد میں سالانہ بنیادوں پر 259 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں