دانش تیمور

مہنگائی کی وجہ سے لوگ نفسیاتی مریض بن گئے ہیں’ دانش تیمور

لاہور(گلف آن لائن)نامور اداکار دانش تیمور نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے حقیقت میں عوام کے لئے ایک وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے ،حکمرانوںنے کم سے کم جو اجرت مقرر کی ہے اس میں چار افراد کے گھرانے کے بجٹ بنا کر دکھا دیں ۔

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات میں غریب آدمی کی کمر ٹوٹ گئی ہے لیکن حکمرانوں کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ۔بتایا جائے جو شخص تیس ہزار روپے تنخواہ لیتا ہے اگر اس کے گھر چار افراد ہیں تو اس کا بجٹ کیسے بنے گا ۔

اسی وجہ سے لوگ گھریلو جھگڑے عام ہو رہے ہیں اورلوگ نفسیاتی مریض بن گئے ہیں۔ حکومت پسے ہوئے طبقات کو شفافیت کے ساتھ ٹارگٹڈ سبسڈی دے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں