،عالمی سروے

چین، غیر ملکی تجارتی درآمدات اور برآمدات میں نمایاں اضافہ

بیجنگ (گلف آن لائن) چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی پریس کانفرنس میں جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے حکام نے بتایا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی غیر ملکی تجارتی درآمدات اور برآمدات میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.1 فیصد اضافہ ہوا، یہ پیمانہ اسی مدت میں ایک نیا ریکارڈ ہے، اور توقعات کے مطابق غیر ملکی تجارت کی درآمدات اور برآمدات کے معیار میں مسلسل بہتری آئی۔

جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی اشیاء کی تجارت کی مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت 20.1 ٹریلین یوآن رہی جو سال بہ سال 2.1 فیصد اضافہ ہے جس میں سے برآمدات 11.46 ٹریلین یوآن رہیں، سال بہ سال 3.7 فیصد اضافہ ہوا۔ درآمدات 8.64 ٹریلین یوآن رہیں جو سال بہ سال 0.1 فیصد کم ہیں۔

غیر ملکی تجارت کے ڈھانچے کو بہتر بنایا گیا ہے، اور معمول کی تجارتی درآمد اور برآمد 13.16 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی ، جو سال بہ سال 4 فیصدکا اضافہ ہے۔ نجی اداروں کی درآمدات اور برآمدات میں 8.9 فیصد اضافہ ہوا جو کل درآمدی اور برآمدی مالیت کا 52.7 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں چین کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار آسیان کے لیے درآمدات اور برآمدات کا حجم 3.08 ٹریلین یوآن رہا، جو سال بہ سال 5.4 فیصد اضافہ ہے۔

یورپی یونین کے لیے درآمدات اور برآمدات کا حجم 2.75 ٹریلین یوآن رہا ، جو سال بہ سال 1.9 فیصد کا اضافہ ہے۔ “بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک کے لیے چین کی درآمدات اور برآمدات میں سال بہ سال 9.8 فیصد اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں