جو بائیڈن

روس سے تنازعہ ختم ہونے تک یوکرین کو نیٹو میں شامل نہیں کیا جائے گا، امریکا

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکا نے واضح کردیا ہے کہ روس سے تنازعہ ختم ہونے تک یوکرین کو نیٹو میں شامل نہیں کیا جائے گا۔روسی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ یوکرین کو نیٹو کا رکن بنایا جانا مستقبل قریب میں نہیں ہوگا،

یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کہ جنگ ختم نہیں ہوجاتی اوریوکرین کے صدر زیلنسکی بھی سمجھتے ہیں کہ نیٹو ممالک کی ذمہ داریاں اس بات سے کہیں زیادہ اہم ہیں کہ یوکرین کو نیٹو کا رکن بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں