بلیغ الرحمن

نواز شریف سٹیٹسمین کی طرح اپنی شخصیت کو ملک و قوم کی فلاح کیلئے استعمال کر رہے ہیں’ بلیغ الرحمن

لاہور( گلف آن لائن) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے صدر مسلم لیگ(ن) لاہور خواتین ونگ سعدیہ تیمور کی قیادت میں سابق خواتین ممبران اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی ۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جا سکتا۔

مسلم لیگ (ن) نے اپنے گزشتہ ادوار میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے آل ویمن یونیورسٹیز ، ویمن آن ویلز سمیت کئی اقدامات کیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مخلصانہ کوششیں کر کے ملک کو اللہ تعالی کے فضل و کرم سے معاشی بحران سے نکال لیا ہے ،سیاست عوامی خدمت کا نام ہے اور مسلم لیگ (ن) ہمیشہ سے اس پر کاربند ہے ۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں مثبت سوچ ، سچائی اور اعلی اخلاقی اقدار کو فروغ دیں،قائد مسلم لیگ (ن)محمد نواز شریف کی دنیا کی قیادتیں ایک سٹیٹسمین کی طرح عزت کرتی ہیں،نواز شریف ایک سٹیٹسمین کی طرح اپنی شخصیت کو ملک و قوم کی فلاح کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام دنیا میں وطن کی خاطر جان دینے والے شہدا ء کو عظیم درجہ دیا جاتا ہے۔

9 مئی کو ایک منصوبے کے تحت شہدا ء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی اور آرمی تنصیبات پر حملے کئے گئے جو ناقابل معافی جرم ہے۔ سعدیہ تیمور نے کہا کہ خواتین عہدیداران کی عزت افزائی پر ہم گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کے شکر گزار ہیں ،ہمارا مقابلہ جھوٹ، نفرت، غیر ملکی دشمن قوتوں کی آلہ کار جماعت سے ہے ،سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈے کا مقابلہ سچ اور شائستگی سے کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں