بشری بی بی

ہائیکورٹ نے ضلع ننکانہ صاحب میں ڈسپنسریز بند کرنے کا پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

لاہور(گلف آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے ضلع ننکانہ صاحب میں ڈسپنسریز بند کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے محمد یوسف کی درخواست پر سماعت کی۔ فاضل عدالت نے عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے محتسب پنجاب کی ہدایت پر ڈسپنسریز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے تحت ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب کی ڈسپنسریز کو قریبی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ضم کردیا گیا ۔23 جون کو محتسب پنجاب نے نوٹیفکیشن کے ذریعے وضاحت کی کہ ڈسپنسریز بند کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی ۔

درخواست گزار کے مطابق نوٹیفکیشن رہائشیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔درخواست گزار کے مطابق الیکشن ایکٹ کے تحت نگران حکومت کو ایسے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اختیار نہیں ۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ سرکاری وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق اعتراض عائد کیا ،سرکاری وکیل کے مطابق نگران حکومت کو پالیسی معاملات کے حوالے سے اختیارات حاصل ہے ۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق اسی نوعیت کی درخواستیں جسٹس شاہد جمیل کے پاس زیر سماعت ہیں۔موجودہ درخواست کو بھی مناسب حکم کے لئے جسٹس شاہد جمیل کے پاس لگایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں