ادارہ شماریات

21 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ، مجموعی شرح 28.96 فیصد ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد (گلف آن لائن)ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد کا اضافہ ہوگیا جس کے مطابق 21 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 28.96 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 21 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 89 پیسے کا اضافہ ہوگیا، چینی فی کلو 132 روپے 7 پیسے سے بڑھ کر 138 روپے 96 پیسے ہوگئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 116 روپے 28 پیسے مہنگا ہوا،

گڑ کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 99 پیسے کا اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق نمک 800 گرام پیکٹ 1 روپے 18 پیسے مہنگا ہوا، فی درجن انڈوں کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے کا اضافہ ہوا، چاول، ماچس، تازہ دودھ، دال ماش، ہڈی والا گوشت اور آلو بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں