ایل پی جی

اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ہی گیس مافیا نے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے اضافہ کر دیا

لاہور( گلف آن لائن)ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ گیس مافیا نے اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ہی قیمت میں مزید 10رو پے اضافہ کر دیا ہے جس سے قیمت 220روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ۔

عرفان کھوکھر نے کہا کہ ملک میں کسی جگہ سرکاری قیمت پر گیس دستیاب نہیں ،وزیر اعظم اوراوگرانے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کا نوٹس لیا ہے ۔

ا نہوںنے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری امپوٹر کمپنی ایس ایس جی سی کا ریکارڈ قبضہ لینے کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے ۔ انہوں نے کہا کہ گیس بلیک کرنے والوں کے لائسنس منسوخ اور دس لاکھ جرمانے کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں