سویر اشیخ

شہری جب بھی گھر سے باہر نکلیں لازمی ماسک پہنیں ‘ سویر اشیخ

لاہور( گلف آن لائن) خوبرو اداکارہ ، ماڈل اور میڈیکل کی طالبہ سویرا شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف کورونا وباء کے دوران ماسک پہنا گیا حالانکہ یہاں جس طرح کی آب و ہوا ہے ہمیں ہر لمحے ماسک پہن کر رکھنا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں سویرا شیخ نے کہا کہ یہاں ہر جگہ دھویں اور گرد وغبار کے بادل چھائے رہتے ہیں ،

کئی سالوں سے پاکستان میں سموگ نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ،آلودگی کو جانچنے والے ائیر کوالٹی انڈیکس میں پاکستان فہرست میں اوپر کے نمبروں پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ جب بھی گھر سے باہر نکلیں تو ماسک کا استعمال ضرور کریں۔یاد رہے کہ سویر اشیخ اداکاری او رماڈلنگ کے ساتھ میڈیکل کی تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں