ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سے ملاقات

لاہور(گلف آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ماڈل ٹائون میں ملاقات کی ۔جس میںوزارت سے متعلقہ امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے وزیر اعظم کو ایئرپورٹس کی بہتر سروسز کی فراہمی کیلئے آئوٹ سورسنگ اور پی آئی اے میں اصلاحات پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ مزید براں نیشنل ایویشن پالیسی کی تشکیل نو اور ایم ایل 1 کے منصوبے پر پاک چائنہ جاری تعاون پر بھی وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں