خواجہ محمدآصف

2018 کے تجربے نے معیشت اور روایات کو تباہ کردیا، خواجہ آصف

سیالکوٹ (گلف آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2018 کے تجربے نے معیشت اور روایات کو تباہ کردیا۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ شہباز شریف نے معیشت کو سہارا دینے کیلئے تمام پارٹیوں کو اکھٹا کیا، معیشت آج بھی کمزور ہے لیکن رکاوٹیں عبور کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی ایسے ادارے ہیں جو چیئرمین پی ٹی آئی کو دیکھ کرگڈٹو سی یو کہتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو لانے والے پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں تھے۔خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے عدلیہ سے متعلق بات کرتے ہوئے شرم آتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی 12،12 اکٹھی ضمانتیں ہوتی ہیں میری ایک بھی نہ ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں