فیصل کریم کنڈی

جماعت اسلامی کبھی بھی سیاسی اور جمہوری پارٹی نہیں رہی ، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر مملکت اور سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کبھی بھی سیاسی اور جمہوری پارٹی نہیں رہی ۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ جماعت اسلامی جنت کے خواب دکھا کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ آج کا نوجوان باشعور ہے جماعت اسلامی کے جھانسے میں آنے والا نہیں ۔ وزیر مملکت نے کہاکہ ہر آمر نے جماعت اسلامی کو خرید کر اپنے مقاصد پورے کئے ۔ وزیر مملکت نے کہاکہ ایم کیو ایم نے شکست کی شرمندگی سے بچنے کیلئے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کی۔ انہوںنے کہاکہ کراچی عوام نے جماعت اسلامی کے خواب مٹی میں ملا دیئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں