پاکستانی کرکٹ ٹیم

پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل 19ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی

لاہور (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 24۔2023 ء کے سیزن میں نیوزی لینڈ کے خلاف دس اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی،یہ اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 2024 ء کے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل تیاری کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں 14 دسمبر سے 7 جنوری تک آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تین میچ کھیلنے کے بعد نیوزی لینڈ پہنچے گی جہاں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جو دراصل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اس کی تیاریوں کا آغاز ہوگا۔ یہ پانچ میچز12 سے21 جنوری تک کھیلے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق 12 جنوری کوپہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آکلینڈ میں کھیلا جائیگا ،14 جنوری کووسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہیملٹن،17 جنوری کوتیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈنیڈن،19 جنوری کوچوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرائسٹ چرچ اور 21 جنوری کوپانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے جواب میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اپریل 2024ء میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ اس دورے کی تفصیلات دورہ قریب آنے کے وقت جاری کی جائیں گی۔

ان دس اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کا مطلب یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جن میں دس نیوزی لینڈ کے خلاف تین ہالینڈ کے خلاف دو آئرلینڈ کے خلاف اور چار انگلینڈ کے خلاف ہونگے۔ان 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ فروری مارچ 2024ئ میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی میزبانی بھی کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کو شیڈول کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ سے مشاورت کے بعد اپنے فیوچر ٹور پروگرام 2025۔2023 میں معمولی ردو بدل کیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچز جو پہلے فروری 2024ء میں پاکستان میں کھیلے جانے تھے اب جنوری 2025ء میں کھیلے جائیں گے اسی طرح پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دور? نیوزی لینڈ جو جنوری 2025ء میں ہونا تھا اب اپریل 2025ء میں ہوگا۔

اس دورے میں پاکستانی ٹیم تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ اسی سال اپریل اور مئی میں راولپنڈی اور لاہور میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی دلچسپ سیریز کھیل چکے ہیں جو دو دو سیبرابر رہی تھی۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ میں کھیلی گئی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی تھی جس میں تیسری ٹیم بنگلہ دیش تھی۔آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ اور پاکستان اسوقت بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں اور دونوں کے درمیان صرف دو پوائنٹس کا فرق ہے۔

دریں اثنا پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کے دور? نیوزی لینڈ کے شیڈول کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔پاکستانی ویمنز ٹیم اس سال دسمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی جس کے بعد وہ تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہونگے۔شیڈول کے مطابق 3 دسمبر کو پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈنیڈن،5 دسمبر کودوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈنیڈن،9 دسمبر کوتیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کوئنز ٹاؤن،12 دسمبر کوپہلا ون ڈے انٹرنیشنل کوئنز ٹاؤن،15 دسمبر دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کرائسٹ چرچ اور 18 دسمبر کوتیسرا ون ڈے انٹرنیشنل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا۔

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز پاکستانی ویمنز ٹیم کی اس سال تیسری سیریز ہوگی۔اس سے قبل وہ یکم سے چودہ ستمبر تک کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز اور پھر اکتوبر میں بنگلہ دیش کے خلاف اسی کے ملک میں سیریز کھیلے گی۔پاکستانی ویمنز ٹیم کی آئی سی سی چیمپئن شپ میں آخری دو سیریز ویسٹ انڈیز کے خلاف اپریل 2024 میں پاکستان میں جبکہ مئی 2024میں انگلینڈ کے خلاف انگلینڈ میں ہونگی۔پاکستانی ویمنز ٹیم نے ابھی تک جو تین سیریز کھیل رکھی ہیں ان میں اس نے سری لنکا کو دو ایک سے اور آئرلینڈ کو تین صفر سے شکست دی ہے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف اسے تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں خواتین ٹیمیں ابتک نو نو میچوں پر مشتمل تین تین ون ڈے سیریز کھیل چکی ہیں اور دونوں کے دس دس پوائنٹس ہیں۔جولائی میں پاکستانی ٹیم کا دورسری لنکاکے دور ان( دو ٹیسٹ ) شامل ہیں ،اگست میںپاکستان بمقابلہ افغانستان ( تین ون ڈے انٹرنیشنل ) کھیلے جائینگے ستمبر میںاے سی سی پچاس اوورز کا ایشیا کپ پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائیگا ۔اکتوبر نومبر آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ بھارت میں کھیلا جائیگا ،دسمبر جنوری۔ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا کے دور ان ( تین ٹیسٹ ) کھیلے جائینگے ۔

جنوری میںپاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ ہوگا ( پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل) کھیلے جائینگے ،اپریل میںنیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کے دور ان( پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل) کھیلے جائینگے مئی میںپاکستانی ٹیم کا دورہ ہالینڈ کیدور ان ( تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) دورہ آئرلینڈ (دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) دور ہ انگلینڈ کے دوران ( چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل) کھیلے جائینگے ،جون میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میںویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کھیلا جائیگا۔

اگست میںبنگلہ دیش کا دورہ پاکستان کے دور ان( دو ٹیسٹ ) کھلے جائینگے ،اکتوبر میںانگلینڈ کا دورہ پاکستان ہوگا ( تین ٹیسٹ ) کھیلے جائینگے ،نومبر میںپاکستانی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا ہوگا ( تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) کھیلے جائینگے ،نومبر دسمبر میںپاکستانی ٹیم کا دورہ زمبابوے ہوگا ( دو ٹیسٹ تین ون ڈے انٹرنیشنل اورتین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) کھیلے جائینگے ،دسمبر جنوری میںپاکستانی ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ ( دو ٹیسٹ تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) کھیلے جائینگے ،جنوری میں ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ( دو ٹیسٹ اور تین ون ڈیانٹرنیشنل) کھیلے جائینگے ،

فروری میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے دور ان ( سہ فریقی ون ڈے سیریز ) کھیلی جائے گی ،فروری مارچ میںآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہوگا ،اپریل میںپاکستانی ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ کے دور ان ( تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) کھیلا جائیگا ،مئی میں بنگلہ دیش کا دور ہ پاکستان ہوگا جس دور ان( تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل) کھیلے جائینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں