امریکی صدر کی اسرائیلی ہم منصب کو مکمل تعاون کی یقین دھانی

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکی صدرجو بائیڈن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات میں اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنے پختہ عزم کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان تنازع کو حل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن نے واشنگٹن میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اسرائیل میں عدالتی ترامیم پر تبادلہ خیال کیا۔

بائیڈن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کو اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنے پختہ عزم کی یقین دہانی کرائی۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان تنازع کو حل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔
٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں