رانا تنویر حسین

فاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، رانا تنویر حسین نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 400کلوواٹ سولر سسٹم کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی وفاق رانا تنویر حسین نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 400کلوواٹ سولر سسٹم کے منصوبے کا افتتاح کردیا

اسلام آباد(گلف آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، رانا تنویر حسین نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 400کلوواٹ سولر سسٹم کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی وفاقی وزارت تعلیم کے اْن چندایک اداروں میں شامل ہے جنہوں نے سولرائزیشن کا کام بروقت مکمل کرلیا ہے۔

اِس سنگ میل حاصل کرنے پر انہوں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کو مبارکباد پیش کی۔وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ ملک توانائی کی قلت کا شکار ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے موجودہ حکومت ملک میں، خصوصاً سرکاری اداروں میں،شمسی توانائی کے منصوبے کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔

رانا تنویر حسین نے امید ظاہر کی کہ اوپن یونیورسٹی کی سولرائزیشن مالی بچت کے ساتھ ساتھ گرین انرجی کا اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔وفاقی وزیر تعلیم جو کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پروچانسلر بھی ہیں نے تعلیم کے میدان میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کووڈ۔19کی وبا کے بعد فاصلاتی نظام تعلیم کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ سے کہا کہ اپنے علاقائی نیٹ ورک کو مزید مضبوط کرکے ملک کے کونے کون میں مقیم لوگوں کو اْن کی دہلیز پر تعلیمی مواقع فراہم کریں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے 54علاقائی کیمپسز تعلیمی خدمات کے لئے کوشاں ہیں۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں بجلی کی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے، وزیر اعظم پاکستان، میاں محمد شہباز شریف کی توانائی بچت پالیسی کے تحت اور وزیر تعلیم، رانا تنویر حسین کی راہنمائی میں اوپن یونیورسٹی نے مین کیمپس سمیت تمام علاقائی کیمپسز کی سولرائزیشن کے کام کا آغاز کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں مین کیمپس کی چند عمارتوں کی سولرائزیشن مکمل ہوچکی ہے، اگلے سال 2024ء کے وسط تک پوری یونیورسٹی کی سولزائریشن مکمل ہوجائے گی۔ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ یونیوسٹی کی سولرائزیشن سمیت بہتری کے لئے جو بھی اقدام کیا، ہمیں وزیر تعلیم، رانا تنویر حسین کی راہنمائی حاصل رہی۔

اْن کا مزید کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگیاں مشکل ہوگئی تھیں اور سولرائزیشن واحد حل تھا جس سے توانائی کی بچت بھی ہوگی اور سرپلس یونٹ واپڈا کے پاس جمع ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر جتنا خرچ آئے گا، اگلے تین سالوں کے توانائی کی بچت کی مد میں یہ پیسے یونیورسٹی کو واپس ہوجائیں گے۔تقریب میں یونیورسٹی کے ڈینز، پروفیسرز، فیکلٹی ممبران اور پرنسپل افسران شریک تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں