ماؤ ننگ

چین، نجی شعبے کی ترقی و وسعت کے حوالے سے رہنما اصول پر مبنی دستاویز کا اجرا

بیجنگ (گلف آن لائن)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور چین کی ریاستی کونسل نے مشترکہ طور پر چین میں نجی شعبے کی ترقی و وسعت کے رہنما اصول نامی دستاویز جاری کی جس کے مطابق چین نجی کاروباری اداروں کے لئے کاروباری ماحول کی بہتری میں تیزی لائےگا اور نجی شعبے کی توسیع کی حمایت کرےگا۔

جمعرات کے روز دستاویز کے مطابق چین، مارکیٹ میں منصفانہ مسابقت کے تحفظ اور نجی شعبے کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پالیسیوں پر مکمل عمل درآمد کرےگا اور نجی شعبے کے لئے پالیسی سپورٹ کو فروغ دے گا ، جس میں سرمائے کی فنڈنگ کو بہتر بنانے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔

دستاویز کے مطابق چین میں نجی شعبے کے لئے قانونی ضمانت کو مضبوط بنایا جائےگا ، جس کی بدولت نجی کاروباری اداروں کے آپریشنل ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں