نوازشریف

میری حکومت کو بار بار ختم کر کے ترقی کے سفر کو روکا گیا ، نوازشریف

جدہ(گلف آن لائن)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ میری حکومت کو بار بار ختم کر کے ترقی کے سفر کو روکا گیا ، ہم نے ایٹمی دھماکے کئے اور اس وقت امریکی صدر کلنٹن کی پیشکش ٹھکرا دی،اگر 1990 کی ترقی کا تسلسل چلتا رہتا تو آپ سب پاکستان میں خوشحال زندگی گزار رہے ہوتے،

حرمین شریف سے ہماری دلی وابستگی ہے،ہمارے کارکن ہی ہمارا سرمایہ ہیں، جلد پاکستان جائونگا۔سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں مسلم لیگ (ن )سعودی عرب کے نمائیندہ وفد نے پارٹی صدر سعید احمد شیخ ،چیئرمین،سیکرٹری جنرل،سینئر صدور ،ونگز کے صدور اور سرپرستوں کی قیادت میں قائد مسلم لیگ (ن )سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے جدہ پیلس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں سعودیی عرب کے مختلف شہروں میں بننے والی بارہ باڈیز کے صدور ، خواتین ونگز ، یوتھ ونگ، سوشل میڈیا ونگ اور میڈیا کے ہیڈز بھی شامل تھے۔ مسلم لیگ (ن )سعودی عرب کور کمیٹی کے ارکان ، چئیرمین چوہدری محمد اکرم گجر ، صدر سعید احمد شیخ جنرل سیکرٹری منظور ملک ، سینئر نائب صدر نور محمد آرائیں ، سینئر نائب صدر محمود الحق ڈوگر ،ہیڈ میڈیا کوآرڈینیشن احسن مسعود شامل تھے۔

سعودی عرب کے کوآرڈینیٹر سابق صدر سعودی عرب مرزا الطاف اور دیگر اکابرین میں جدہ سے سرپرست مسلم لیگ (ن )سعودی عرب مسعود پوری اور دمام سے رانا اشرف اور مزید ارکان میں سینئر نائب صدر چوہدری وحید ، فاروق انجم ، عابد ملک ، ریاض کے سینئر نائب صدر چوہدری سجاد ، صدر جدہ عمر پوری ، چیئرمین جدہ رضوان الحق ، سیکرٹری اطلاعات جدہ آغا خلیل ،

احتشام ، سبطین ڈاھا ، زوہیب شہزاد ، جازان کے صدر راشد حسین قمر ، طائف کے صدر ظفر اقبال ،القصیم کے صدر شہباز مغل ، دمام کے صدر حاجی حیات محمد خان اور جنرل سیکرٹری دمام طالب کیانی ، جبیل کے صدر شاہد محمود ، حائل سے اظہر بھارا، صدر ابھا ریجن شاہد اقبال، مدینہ کے سرپرست ملک الٰہی بخش، پریس سیکرٹری اسلم راہی، صدر مکہ فیض رسول، ریاض کے جنرل سیکرٹری مرزا منیر بیگ ،

یوتھ ونگ کے صدر ملک جی ایم اعوان، عاصم اعوان صدر ریاض یوتھ ونگ ، وومن ونگ صدر میڈم زاہدہ جہانزیب ، جدہ کی ویمن ونگ کی صدر میڈم خدیجہ ملک ، سعودی عرب میں سوشل میڈیا کی ہیڈ میڈم سائرہ شمس ، ڈپٹی سوشل میڈیا مرزا ظہور بیگ، کیساتھ دیگر رہنما بھی شامل تھے۔ یوتھ ونگ کے محمد آصف گبول ، آفتاب بلوچ ملک عاشق حسین اور میاں محمد ساجد بھی ملاقات میں شامل تھے۔ میاں صاحب کی ٹیم کے وقار احمد ، مولوی شکور کریم اور عابد جان نے مہمانوں کو مہارت سے میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق لاقات بہت اچھے ماحول میں ہوئی۔ قائد مسلم لیگ (ن )میاں محمد نوازشریف سے صدر مسلم لیگ (ن) سعودی عرب سعید احمد شیخ نے سب ممبران کا تعارف کروایا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں لگ بھگ چھبیس لاکھ پاکستانی مقیم ہیں،قائدین کی مہربانی سے ستمبر 2022 سے مسلم لیگی چیپٹر سینیٹر و صدر انٹرنیشنل افئیرز اسحق ڈار نے قیادت کے مشورے سے 85 رکنی ٹیم بنائی تھی۔

نومنتخب ٹیم نے تقریباً دس ماہ کی محنت سے مزید چھ سو افسران پر مبنی مدَر ونگ ، بارہ ڈسٹرکٹ ، مکہ ، مدینہ ، قسیم ، جزان ا بھاء دمام ، دو بڑے ریجن ریاض اور جدہ، خواتین ونگ ،سوشل میڈیا اور یوتھ ونگ تشکیل دئیے ہیں۔ یہ مسلم لیگ ن سعودی عرب چیپٹر کا پہلا نمائندہ وفد تھا جس نے اپنے قائد سے ملاقات کی۔ قائد مسلم لیگ (ن) سے ملنا کارکنوں کیلئے باعث اعزاز ہے،اللہ پاک نواز شریف کو عزت کیساتھ پاکستان لیکر جائیں،ہم اتفاق اتحاد اور ملکی ترقی کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں ۔

قائد نوازشریف نے سینیٹر اسحق ڈار اور انکی ٹیم کو سعودی عرب میں تنظیم نو پر سراہا اور تمام ممبران کو تنظیم نو کے زریعے تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہیں، حرمین شریف سے ہماری دلی وابستگی ہے،ہمارے کارکن ہی ہمارا سرمایہ ہیں۔قائد نوازشریف نے کہا کہ میری حکومت کو بار بار ختم کی…

اپنا تبصرہ بھیجیں