اجلاس

چین کے مرکزی مالیاتی و اقتصادی کمیشن کے دوسرے اجلاس کا انعقاد

بیجنگ (گلف آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت ,مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین اور مرکزی مالیاتی و اقتصادی کمیشن کے ڈائریکٹر شی جن پھنگ نے مرکزی مالیاتی و اقتصادی کمیشن کے دوسرے اجلاس کی صدارت کی، جس میں زیر کاشت زمین کے تحفظ کو مضبوط بنانے اور نمکین الکلی زمین کی جامع اصلاح اور استعمال سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا۔

شی جن پھنگ نے اجلاس میں اہم تقریر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اناج کی سلامتی قوم کی تقدیر اور عوام کے مفادات کے لئےانتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قابل کاشت زمین کے تحفظ کو مؤثر طریقے سے مضبوط بناتے ہوئے ، زیر کاشت زمین کے معیار کو بہتر بنانا ہوگا اور ہر ممکن طریقے سےکھاری اور الکلی زمین کے جامع استعمال سے جامع زرعی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہو گا ۔
اجلاس میں چین کی وزارت برائے قدرتی وسائل، وزارت زراعت و دیہی امور، مرکزی مالیاتی و زرعی دفتر نیز ترقی و اصلاحات کے قومی کمیشن کی جانب سے زیر کاشت زمین کے تحفظ کو مضبوط بنانے اور کھاری الکلائی زمین کی جامع اصلاح اور استعمال سے متعلق رپورٹس سنی گئیں۔ اجلاس میں نمکین الکلی زمین کے جامع استعمال کو فروغ دینے کے لئے رہنما آراء نامی دوستاویز پر نظر ثانی کے بعد اس کی منظوری دی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں