عبدالعلیم خان

غیرجانبدار نگراں حکومت اور وقت پر الیکشن ملک کے مفاد میں ہے،عبدالعلیم خان

لاہور( گلف آن لائن)صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ غیرجانبدار نگراں حکومت اور وقت پر الیکشن ملک کے مفاد میں ہے،عام انتخابات میں تمام جماعتوں کے خلاف امیدوار کھڑے کریں گے،ملک کے مفاد میں یہ ہے کہ غیرجانبدار نگراں حکومت قائم کی جائے اور وقت پر الیکشن کروا کر اقتدار نئی حکومت کو منتقل کر دیا جائے۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں وزیراعظم ہائوس میں جو کچھ ہوا اعظم خان کی مرضی سے ہوا، اصل وزیراعظم وہی تھے،

گینگ آف فائیو ملک کو چلا رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کرپشن کا مرکزی کردار تھے انہیں پکڑ لیا جائے تو سب کچھ بتا دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنرل فیض حمید آرمی چیف بننا چاہتے تھے، انہوں نے اور چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک دوسرے کو اگلے پانچ چھ سال کے لیے فکس کر رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں