دریائے راوی

دریائے راوی، چناب، جہلم میں سیلاب کا خطرہ

جھنگ/ لاہور (گلف آن لائن)دریائے راوی، چناب اور جہلم میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا،مختلف اضلاع میں بارشوں اور بھارت سے مسلسل پانی کی آمد کے باعث دریائوں کی سطح میں اضافہ ہو نے لگا اس صورتِ حال کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارتی ڈیمز میں بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ نشیبی علاقوں سے لوگوں کے انخلاء کو یقینی بنائیں اور پانی کی گزرگاہوں سے تجاوزات کا خاتمہ بھی یقینی بنایا جائے۔

دریائے چناب میں آنے والے سیلاب سے جھنگ کے 50 دیہات زیرِ آب آ گئے جس کے باعث وسیع رقبے پر تیار فصلیں متاثر ہوئی ہیں، ان متاثرہ علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

متاثرین کو آمد و رفت اور اشیائے ضروریہ کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں