شہبازشریف

میری ہدایت پر ”صحت مند غذا۔تندرستی سدا ” مہم کا پورے پاکستان میں اجراء کیا جا رہا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ میری ہدایت پر ”صحت مند غذا۔

تندرستی سدا ” مہم کا پورے پاکستان میں اجراء کیا جا رہا ہے،مہم کے تحت ہر ریسٹورنٹ کھانوں کی مکمل کیلوریز سے صارف کو آگاہ کریگا، اس کے علاوہ کھانے پینے کی پیک شدہ اشیاء پر ڈبلیو ایچ او کی سفارش کردہ تجاویز پر مبنی غذائیت کی مکمل معلومات شائع کی جائیں گی،ہمارے ہسپتال ویران اور کھیلوں کے میدان آباد رہنے چاہئیںاور یہ مہم ایک صحت مند مستقبل کی نوید ثابت ہوگی۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ یہ عوام کا حق ہے کہ انہیں یہ معلوم ہو کہ ان کو فراہم کردہ خوراک میں کیا اجزا شامل کیے گئے ہیں تاکہ وہ بہتر اور شفاف معلومات کی بنا پر اپنی خوراک کا انتخاب کر سکیں۔

انہوںنے کہاکہ میری ہدایت پر ”صحت مند غذا۔تندرستی سدا ” مہم کا پورے پاکستان میں اجراء کیا جا رہا ہے، اس مہم کے تحت ہر ریسٹورنٹ کھانوں کی مکمل کیلوریز سے صارف کو آگاہ کریگا، اس کے علاوہ کھانے پینے کی پیک شدہ اشیاء پر ڈبلیو ایچ او کی سفارش کردہ تجاویز پر مبنی غذائیت کی مکمل معلومات شائع کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ ٹرانس فیٹ ایسڈ کو بھی صرف 2فیصد تک محدود کیا جا رہا ہے تاکہ دل اور دیگر بیماریوں کا سد باب کیا جا سکے۔ انہوںنے کہاکہ اس انتہائی مہم کو میرا سٹریٹجک ریفارمز یونٹ تمام صوبوں کی فوڈ اتھارٹیز کے ساتھ مل کر پاکستان بھر میں پھیلا رہا ہے۔

وزیر اعظ نے کہاکہ انہوںنے کہاکہ ہمارے ہسپتال ویران اور کھیلوں کے میدان آباد رہنے چاہئیںاور یہ مہم ایک صحت مند مستقبل کی نوید ثابت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں