میرے پاس تم ہو

پاکستانی ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو ”اب بھارتی ٹی وی پر نشر کیا جائیگا

لاہور( گلف آن لائن)سال 2019 میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو ”کو اب بھارتی ٹی وی پر بھی نشر کیا جائے گا۔

خلیل الرحمن قمر کا تحریر کردہ یہ ڈرامہ اتنا مشہور ہوا ہے کہ اس کی آخری قسط ملک کے بڑے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔بھارتی ٹی وی چینل زی ٹی وی کے چینل زندگی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اعلامیے کے مطابق مقبول ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو ”جلد بھارتی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا ۔

اداکار ہمایوں سعید، عائزہ خان اور عدنان صدیقی جیسے بڑے ناموں سے لیس اس ڈرامے کے مکالموں سے لے کر مرکزی پلاٹ تک سب کچھ بہترین تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں