مصدق ملک

پاکستان روس سے بارہ لاکھ ٹن تیل خریدنے کا خواہشمندہے، مصدق ملک

کراچی(گلف آن لائن)وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان روس سے سالانہ بارہ لاکھ ٹن تیل خریدنے کا خواہشمند ہے۔

صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں مصدق ملک نے کہا کہ بتایا روس سے ہرماہ ایک لاکھ ٹن تیل خریدنے کی ڈیل ہو رہی ہے اوراس سلسلے میں معاملات طے پا چکے ہیں۔وزیر پٹرولیم نے کہا کہ پاکستان24 جولائی کوآذربائیجان کیساتھ ایل این جی کارگو کا معاہدہ کرنے جارہاہے اورسعودیہ کیساتھ ریفائنری کے حوالے سے ڈیل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے ذیادہ 1500ایم ایم سی ایف ڈی گیس فرٹیلائزرکھاجاتے ہیں، فرٹیلائزر سیکٹرزکے سستی گیس کے معاہدوں کی میعاد ختم ہورہی ہے فرٹیلائزرزکوگیس فراہم کرنے کے نئے معاہدے نئی شرائط پر ہوں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صنعتوں کوسستی ایل این جی فراہم کرنے کی نئی پالیسی متعارف کرارہے ہیں،اور اس کیلئے صنعتکاروں سے ملاقات کا شیڈول طے پاگیا ہے،ملک میں پیڑول اور ڈیزل کی بڑے ہ پیمانے پراسمگلنگ جاری ہے، جس سیپاکستان کو اسمگلنگ سے 120 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کے روس سے تیل خریدنے پرامریکاکوکوئی تحفظات نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں