کامران ٹیسوری

کامران ٹیسوری کی اسکواش چیمپئن حمزہ خان کو شاباش

کراچی(گلف آن لائن)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں کامیابی پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔کامران ٹیسوری نے جونیئر ورلڈ اسکواش چیمپئن حمزہ خان کو شاندار کامیابی حاصل کرنے پر شاباشی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ نے شاندار کھیل پیش کیا اور قوم کو جیت کی ایک بڑی خوش خبری ملی۔پاکستان کے حمزہ خان نے مصر کے کھلاڑی محمد زکریا کو فائنل میچ میں تین ایک سے شکست دے کر ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتی ہے۔واضح رہے کہ 37 سال بعد کوئی پاکستانی کھلاڑی ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، اس سے قبل 1986 میں جان شیر خان نے یہ ٹائٹل جیتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں