چھون اینگ

چینی صدر 31 ویں سمر یونیورسٹی گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے،وزارت خارجہ

بیجنگ (گلف آن لائن) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے اعلان کیا ہےکہ صدر شی جن پھنگ 27 اور 28 جولائی کو چھنگ دو میں 31 ویں سمر یونیورسٹی گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور افتتاحی تقریب اور دورے کے لیے چین آنے والے غیر ملکی رہنماؤں کے لیے استقبالیہ ضیافت اور متعلقہ دوطرفہ سرگرمیوں کا اہتمام کریں گے۔

سمر یونیورسٹی گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے اور چین کا دورہ کرنے والے غیر ملکی رہنماؤں میں انڈونیشیا ،موریطانیہ ،برونڈی ، کوآپریٹو جمہوریہ گیانا کے صدور اور جارجیا اور فیجی کے وزیر ائے اعظم شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں