نعمان اعجاز

کبھی کسی کی کامیابیوں سے حسد نہیں کی ،جونیئرز کی رہنمائی کرتا ہوں’نعمان اعجاز

لاہور (گلف آن لائن)سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ کبھی کسی کی کامیابیوں سے حسد نہیں کی بلکہ جونیئرز کی رہنمائی کرتا ہوں ،بعض لو گ یہ سمجھتے ہیں کہ فنکار آتے ہیں اور چھا جاتے ہیں ایسا نہیں ہے بلکہ کامیابی کیلئے خون پسینہ ایک کرنا پڑتا ہے ۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے بے شمار ڈرامہ سیریلزمیں کام کیا اور میرے پرستاروںنے میری بھرپور پذیرائی بھی کی ۔ہر کردار کو چیلنج سمجھ کر قبول کرتا ہوں اور خدا کاشکر ہے کہ میرا کردار کوعوامی حلقوں میں پسند کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صرف سچ بولتا ہوں اور خلوص سے ہر ایک کے لئے جہاں تک بھی ممکن ہو سکے مدد کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور کسی کی کامیابیوں سے کبھی حسد نہیں کی اور شاید یہی وجہ ہے کہ خدا کی ذات مجھے بھی کامیابیوں سے نواز رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج میرے بچے شوبز میں ہیں ، اگر میری یہ سوچ ہے کسی پراجیکٹ میں میرا بیٹا کام کر رہا ہے اور سینئر اس کی رہنمائی کریں تو دوسرے لوگ بھی مجھ سے ایسی ہی توقعات رکھتے ہیں۔میں نہ صرف جونیئرز کو احترام دیتا ہوں بلکہ ان کی رہنمائی بھی کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں