شہبازشریف

وزیر اعظم شہباز شریف کی ڈنمارک میں قرآن کی بیحرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈنمارک میں عراقی سفارتخانیکے سامنے قرآن کی بیحرمتی کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن کی بیحرمتی پر مسلمانوں کوغم وغصہ ہے اور ہم پاکستانی بھی اس واقعے پر گہرے درد اور تکلیف میں ہیں۔

اپنے ٹوئٹ میں شہباز شریف نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

اْنہوں نے لکھا کہ عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن کی بیحرمتی پر مسلمانوں کوغم وغصہ ہے اور ہم پاکستانی بھی اس واقعے پر گہرے درد اور تکلیف میں ہیں۔انہوں نے لکھا کہ تسلسل سے مکروہ اور شیطانی واقعات رونما ہونے کے پیچھے منفی حکمت عملی پوشیدہ ہے جس سے مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ اسلاموفوبیا کو فروغ دیاجارہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں حکومتوں اور خاص طور پر مذہبی رہنماؤں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ایسے گھناؤنے واقعات کو روکیں۔اْنہوں نے لکھا کہ ہم مٹھی بھر بہکے لوگوں کو اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے اور ہم منفی عزائم رکھنے والے ان چند لوگوں کا ایجنڈا کسی صورت پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں