گبی گروال

گبی گروال کی پنجابی فلم ” جنہیں لاہور نہیں ویکھیا” کی شوٹنگ لاہور میں ہو گی

لاہور( گلف آن لائن)بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے فلم پروڈیوسر ، ہدایتکار و اداکار گپی گروال کی فلم ” جنہیں لاہور نہیں ویکھیا” کی شوٹنگ اکتوبر یا نومبر میں لاہور میں شروع ہونے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ پروڈکشن کے تحت بنائی جانے والی ” جنہیں لاہور نہیں ویکھیا” کی شوٹنگ کے لئیپیپر ورک مکمل ہو چکا ہے اور اس کی شوٹنگ لاہور میں کی جائے گی ۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کا آغازاکتوبر یا نومبر میں کیا جائے گا جس میں پاکستان اور بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اداکار شریک ہوں گے۔ مکمل ہونے کے بعد فلم کو پاکستان ، بھارت اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں