اسٹیو اسمتھ

آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ نے ریٹائرمنٹ کی افواہوں کو مسترد کر دیا

سڈنی (گلف آن لائن)آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ نے ریٹائرمنٹ کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتہ یہ خبریں کہاں سے ا? رہی ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کسی سے کوئی بات نہیں کی اور میں کہیں نہیں جا رہا۔

اسٹیو اسمتھ نے انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ سے متعلق کہا کہ میں نے بیٹنگ کر کے بہت بہتر محسوس کیا ہے، ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے بعد یہ میری بہترین اننگز ہے۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان نے کہا کہ اس سیریز میں مزید رنز بنانا مجھے بہت اچھا لگتا، رواں سیزن کے 6 میچز میں 2 سنچریاں میرے خیال میں مناسب کارکردگی ہے۔واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے انگلینڈ میں خبریں گردش کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں