لاہور(گلف آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہر نے ٹک ٹاک پر بھی اکائونٹ بنا لیا ۔
اپنے ویڈیو بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ میری سب سے درخواست ہے کہ ٹک ٹاک اکائونٹ کو فالو کریں ، اس اکائونٹ کو بنانے کی بہت بڑی وجہ یہ ہے کہ میڈیا کے اوپر اس وقت مکمل کنٹرول ہے ،حکومت کے لوگ میڈیا میں غلط خبریں دے رہے ہیں۔
فیس بک ، ٹوئٹر ، یو ٹیوب اور انسٹا گرام کے بعد اب ٹک ٹاک پر اکائونٹ بنایا ہے کیونکہ یہ سب سے مقبول میڈیم ہے جس پر تحریک انصاف کی ساری قیادت پہنچ چکی ہے۔
حماد اظہر نے کہا کہ یہ مشکل وقت ہے ہم سب یہ وقت استحکامت کے ساتھ گزاریں گے اور اس اکائونٹ کے ذریعے میں آپ تک معیشت ، سیاست اور ملک میں جو رہا ہے اس کی حقیقت پہنچاتا رہوں گا ۔



