کرکٹ ورلڈ کپ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی تاریخیں فائنل

دبئی (گلف آن لائن)آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی تاریخیں فائنل کرلیں، ذرائع کے مطابق اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 4 سے 30 جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے امریکا اور ویسٹ انڈیز کے 10 وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے، ایونٹ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔امریکا میں فلوریڈا، ڈیلیس، نیویارک اور موریس ول میں ورلڈ کپ میچز ہوں گے۔

موریس ول، ڈیلیس اور نیویارک کو تاحال انٹرنیشل کرکٹ وینیو کا درجہ حاصل نہیں ۔ آئی سی سی امریکا اور ویسٹ انڈیز بورڈ کی مشاورت سے وینیوز فائنل کرے گا، پہلے سے مختلف فارمیٹ ہوگا، پہلے راؤنڈ میں ٹیموں کو پانچ، پانچ کے چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔

ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر 8 راؤنڈ کیلئے 2 گروپس میں تقسیم کی جائیں گی، سپر 8 کے دونوں گروپس کی دو ، دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں