بلاول بھٹو زرداری

وزیر خارجہ کا ڈنمارک کے ہم منصب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے ڈنمارک اور دیگر یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو وزیر خارجہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مجھے ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن نے فون کیا اور میں نے انہیں ڈنمارک اور دیگر یورپی ملکوں میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ڈنمارک کی حکومت کی جانب سے مسلم دنیا تک رسائی کا اعتراف کرتے ہوئے اور ان گھنائونی کارروائیوں کی مذمت کی۔

انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی اسلامو فوبک کارروائیوں کو روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں