ماریہ واسطی

ہر مشکل کردار کو چیلنج کے طور پرنبھانا میری کامیابی کی بڑی وجہ ہے’ ماریہ واسطی

لاہور(گلف آن لائن) ٹی وی کی معروف اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ ہر مشکل کردار کو چیلنج کے طور پرنبھایا ہے اوریہی میری کامیاب اداکاری کی بڑی وجہ ہے ،منفرد نوعیت کے کردار نبھانا پسند ہے اور اس کے لئے کبھی دبائو کا شکار نہیں ہوئی ۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ جو فنکار کردار نگاری پر زیادہ توجہ دیتے ہیں وہی عزت و مقام حاصل کر پاتے ہیں۔ ٹی وی ڈراموں کے ساتھ ساتھ میزبانی میرا پسندیہ مشغلہ ہے ۔

ماریہ واسطی نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک کا سفر کر چکی ہوں لیکن اپنے پیارے وطن پاکستان جیسا کوئی ملک نہیں پایا ۔

مجھے ترکی کے کھانے اور پر فضاء مقام پسند ہیں اور جب بھی موقع ملتا ہے ترکی کا ضرور سفر کرتی ہوں۔ماریہ واسطی نے مزید کہا کہ وقت کے ساتھ چلنے کی کوشش کرتی ہوں کیونکہ ایسا نہ کرنے والے بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں