میتھیو ملر

امریکہ کی سعودی عرب میں ہونے والے یوکرین امن اجلاس میں شرکت کی تصدیق

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کے اہلکار سعودی عرب میں یوکرین امن اجلاس میں شرکت کریں گے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

امریکی اخبار نے اطلاع دی کہ سعودی عرب مغربی ریاستوں، یوکرین اور بڑے ترقی پذیر ملکوں کو مذاکرات میں مدعو کرے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ مذاکرات 5 اور 6 اگست کو جدہ میں ہوں گے جس میں تقریبا 30 ممالک شرکت کریں گے۔ یوکرین کے صدارتی دفتر کے سربراہ آندری یرماک نے تصدیق کی کہ سعودی عرب یوکرین کی صورتحال پر مذاکرات کی میزبانی کرے گا جس کے دوران امن منصوبے پر بات چیت متوقع ہے۔

برماک نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم یوکرین امن فارمولے پر عمل درآمد کے حوالے سے قومی سلامتی کے مشیروں کی اگلی میٹنگ کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات ان مذاکرات کی طرح ہو گی جو جون میں کوپن ہیگن میں ہوئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں