سشمیتا سین

دل کے دورے نے زندگی کی اہمیت کا احساس دلا دیا، سشمیتا سین کا انکشاف

ممبئی (گلف آن لائن) بالی ووڈ کی حسینہ عالم سشمیتا سین نے موت کے منہ سے باہر آنے کے بعد زندگی کی قدر سیکھنے کا انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں ان کی زندگی میں نمایاں تبدیلی رونما ہوئی ہے، اب وہ اپنی زندگی کی قدر پہلے سے زیادہ کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے باعث ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی اور دل میں اسٹنٹ ڈالا گیا، دل کی سرجری کے فوری بعد ہی انہوں نے کام شروع کردیا تھا۔اداکارہ نے خود کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہارٹ اٹیک نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی اور اب وہ زندگی کو ایک نئے زاویے سے دیکھتی ہیں اور اس کی قدر پہلے سے زیادہ کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں