فضل الرحمان

حکومت اور ریاست کی بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں جنہیں پورا کیا جائے، مولانا فضل الرحمان

باجوڑ (گلف آن لائن)سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایسا کوئی فورم نہیں جس پر لوگوں کی شہادت پر آواز بلند نہ کی ہو، حکومت اور ریاست کی بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں جن کو پورا کیا جائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اب حکمت عملی بنانا ہوگی، آج جمعہ کو پشتونوں کا جرگہ بلایا ہے۔باجوڑ کے تمام مشران سےآج جمعہ کے جرگے میں شرکت کی درخواست کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اس ملک میں پْرامن سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں علماء ، حفاظ اور دینی جلسے پر دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں