شہزادہ فیصل بن فرحان

سعودی وزیرخارجہ کی ڈینش ہم منصب سے گفتگو، قرآن کی بے حرمتی کی مذمت کا اعادہ

ریاض(گلف آن لائن)سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈینش ہم منصب لارس لوکے راسموسن سے ٹیلی فون پر گفتگومیں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب ایسے واقعات کو مسترد کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادہ فیصل نے ڈنمارک پر زور دیا کہ وہ اس طرح کی انتہاپسندانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

ایسی اشتعال انگیز کارروائیاں دنیا بھر کے مسلمانوں کو مشتعل کرتی ہیں۔انھوں نے ڈنمارک کے وزیرخارجہ کو یہ بھی بتایا کہ انتہاپسندوں نے نفرت کو ہوا دینے کے لیے اظہار رائے کی آزادی کا استحصال کیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ (انتہاپسند) نہ صرف دین اسلام پر تنقید کرناچاہتے ہیں بلکہ مسلمانوں کو مشتعل بھی کرنا چاہتے ہیں۔

شہزادہ فیصل نے راسموسن سے گفتگو میں کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے فائدہ اٹھانے والے صرف انتہاپسند ہیں۔راسموسن نے قرآن کو جلانے کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈنمارک پہلے ہی اس طرح کی کارروائیوں کی مذمت کرچکا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں