عرفی جاوید

عرفی جاوید ہانیہ عامر کے سحر میں مبتلا ہو گئیں

ممبئی (گلف آن لائن)بھارتی ریئلٹی شو بگ باس (او ٹی ٹی) میں شامل اداکارہ عرفی جاوید پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے سحر میں مبتلا ہوگئیں۔اپنے بے باک اسٹائل کے باعث شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عرفی جاوید نے پاکستانی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر کی تعریف کے پْل باندھتے ہوئے کہا کہ’ان پر سب کچھ جچتا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے نجی کاسمیٹک کمپنی کے لئے ریکارڈ کروائے گئے اشتہار کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں لپسٹک کے رنگوں کے انتخاب میں دشواری کا سامنا تھا۔تاہم اس ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے لکھا کہ ‘ان پر سب کچھ ہی اچھا لگتا ہے، یہ کیسا جادو ہے۔خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب عرفی جاوید نے اداکارہ ہانیہ عامر کی تعریف کی ہو بلکہ اس سے قبل بھی انہوں نے ہانیہ عامر کی شخصیت اور اسٹائل کی تعریف کی اور اسے کاپی بھی کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں