صدر مملکت

صدر مملکت نے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے قیام سمیت 3 بلوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد ( گلف آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے قیام سمیت 3 بلوں کی منظوری دے دی ہے۔جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ مطابق صدر مملکت نے الیکشنز (دوسری ترمیم) بل 2023 کی منظوری دی ہے۔

بل کا مقصد الیکشن ایکٹ 2017 ء میں ترمیم کرنا ہے۔

صدر مملکت نے پاکستان ساورن ویلتھ فنڈ بل 2023 ء کی بھی منظوری دی، بل کا مقصد پاکستان ساورن ویلتھ فنڈ کا قیام ہے۔

صدر مملکت نے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی بل 2023 ء کی بھی منظوری دی، بل کا مقصد ایئر پورٹس کے بہتر انتظام، آپریشن و ترقی اور ایئر ٹرانسپورٹ خدمات میں بہتری کیلئے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کا قیام ہے۔ صدر مملکت نے تینوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں