4

صورتحال کے مطابق بروقت نئی پالیسیاں اپنائی جائیں گی ،چینی قومی ترقی و اصلاحاتی کمیشن

بیجنگ (گلف آن لائن ) چین کے قومی ترقی و اصلاحاتی کمیشن کے اہل کاروں نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کمیشن مستحکم ترقی کو مزید ترجیح دے گا، اور صورتحال کے مطابق بروقت نئی پالیسیاں اپنائی جائیں گی ۔

جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
کمیشن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل یوآن دا نے کہا کہ سب سے پہلے، شہریوں کی رہائشی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرنے اور فعال طور پر موثر سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لحاظ سے پالیسیوں کی تیاری کی جانی چاہئے، اور بڑی مارکیٹ کی صلاحیت کو مسلسل اجاگر کیاجانا چاہیئے . دوسرا، نئی اور پرانی حرکی توانائی کی تبدیلی کو تیز کرنے اور کاروباری اداروں کے بوجھ کو کم کرنے اور کارکردگی میں اضافہ کرنے جیسے شعبوں میں پالیسی سازی کو مضبوط بنایا جائے ۔

اس کے علاوہ کاروباری اداروں کی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی صلاحیتوں اور تحفظ کی سطح کو مزید بڑھانے کے لحاظ سے پالیسی کی تیاری کی جانی چاہیئےتاکہ صنعتی ترقی کی بنیاد کو مسلسل مستحکم کیا جائے . کاروباری ماحول کی تعمیر اور غیر ملکی تجارت کو مستحکم کرنے کی کوشش کی جانی چاہیئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں