2

چین اور اٹلی کے ما بین بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت تعاون کے جوش و خروش میں بہت اضافہ ہوا ہے، چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ (گلف آن لائن )چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر چین اور اٹلی کی جانب سے تاریخی اور ثقافتی ماخذ اور عملی ترقی کی ضروریات کی بنیاد پر کیا گیا ایک درست انتخاب ہے۔

بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کے جوش و خروش اور صلاحیت میں بہت اضافہ ہوا ہے، گزشتہ پانچ سالوں میں باہمی تجارت میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے ، اٹلی کی بہت سی مصنوعات چینی مارکیٹ میں آئی ہیں، دونوں ممالک کے مابین افریقہ، مشرق وسطی اور لاطینی امریکہ میں تھرڈ پارٹی مارکیٹ تعاون بھی ہورہا ہے۔

اٹلی چینی سیاحوں کے لئے سب سے زیادہ مقبول یورپی سیاحتی مقام بن چکا ہے اور چین میں اٹلی کی بہت سی آرٹ نمائشیں بھی کافی مقبول ہیں.
بعض قوتیں چین اور اٹلی کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق تعاون کو سیاسی رنگ دے رہی ہیں، تعاون میں مداخلت کر رہی ہیں اور تقسیم پیدا کر رہی ہیں، جو تاریخی رجحان کے خلاف ہے اور دوسروں اور خود کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

رپورٹس کے مطابق اٹلی بیلٹ اینڈ روڈ تعاون پر دستاویز کو توسیع نہ دینے پر غور کر رہا ہے۔اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں تر جمان نے تفصیلی جواب دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں