پنجاب حکومت

بھارت نے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت چھین کر انسانیت کیخلاف جرم کیا،محسن نقوی

لاہور ( گلف آن لائن) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت چھین کر انسانیت کیخلاف جرم کیا اور کشمیری قوم کی شناخت ختم کرنے کی سازش کی۔

یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں نگران وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ 5اگست مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بھارت نے 5 اگست 2019ء کو غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کر کے کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کیا جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوج نے 80 لاکھ کشمیریوں کو ان کے گھروں میں ہی قید کر رکھا ہے، کشمیری نوجوانوں کو روزانہ جعلی مقابلوں اور نام نہاد سرچ آپریشنز میں ماورائے عدالت شہید کیا جا رہا ہے، کشمیری قیادت پابند سلاسل ہے، بھارت کے تمام تر ظلم کشمیریوں کا جذبہ آزادی ماند نہ کر سکے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے، بھارت ایک ظالم اور قابض ریاست کے طور پر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، مقبوضہ کشمیر کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے، بین الاقوامی برادری کو کشمیری عوام کی آواز پر بیدار ہونا پڑے گا، کشمیری بھائی اور بہنیں آزادی کی صبح ضرور دیکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں