یونیورسٹی فیصل آباد

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں شجرکاری مہم کا آغاز

مکوآنہ ( گلف آن لائن)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیاگیا، اس سلسلے میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں گارڈننگ ونگ اسٹیٹ مینجمنٹ کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے اس موقع پر پودا لگایا ،انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں دنیا کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے گرین نیٹ کو بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کا شمار دنیا بھر کی سرفہرست گرین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی سبز انقلاب ثانی کیلئے تمام ممکنہ کاوششیں کر رہی ہے تاکہ غذائی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے ۔

اس موقع پر پرووائس چانسلر/ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور خاں، پرنسپل آفیسر اسٹیٹ مینجمنٹ/ڈین اینیمل ہسبنڈری پروفیسر ڈاکٹر محمد قمر بلال، ڈین فوڈ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق بٹ، ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر اعجاز بھٹی، ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ رضوی، پروفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر، ٹریژر عمر سعید قادری، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی عرفان عباس، پی او ای سی ڈی ڈاکٹر محمد ارشد، ڈائریکٹر مرکز برائے غذائی استحکام پروفیسر ڈاکٹر سلطان حبیب اللہ خاں،پروفیسر ڈاکٹر بابر شہباز، ڈائریکٹر فارم ڈاکٹر صفدر علی، ڈاکٹر انجم منیر، انچارج گارڈننگ ونگ ڈاکٹر عدنان یونس، اسٹیٹ آفیسر رانا شہزاد محمود اور پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہد ایاز واہلہ نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں