' امانت چن

میں نے اسٹیج پر جو بھی سٹائل دیا وہ میری پہچان بن گیا ‘ امانت چن

لاہور(گلف آن لائن)سینئر کامیڈین اداکار امانت چن نے کہا ہے کہ میں نے اسٹیج پر جو بھی سٹائل دیا وہ میری پہچان بن گیا ،کرکٹ سے جنون کی حد تک لگائو تھا اور ہے ۔

ایک انٹر ویو میں امانت چن نے کہا کہ میرے نام کے ساتھ چن کا اضافہ کس نے کیا مجھے آج تک معلوم نہیںہو سکا لیکن جس نے بھی مجھے یہ نام دیا اس نے یقینا بڑا سوچ سمجھ کر یہ نام دیا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اسٹیج پر ہمیشہ صاف ستھرا کام کیا ہے اور یہی میری پہچان ہے ۔ جگت کے ساتھ میری مختلف حرکات و سکنات کو بھی پسند کیا جاتا ہے ، میں نے اسٹیج پر جو بھی سٹائل دیا وہ میری پہچان بن گیا ۔

امانت چن نے کہا کہ میرے آبائو اجداد جو کام کرتے ہیں میں نے اسے فراموش نہیں کیا بلکہ میں نے بھی وہ کام کیا ہے ، مجھے کرکٹ سے جنون کی حد تک لگائو تھا اور ہے اور سمجھ لیں کرکٹ میری کمزوری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں