گلوکارہ قراةالعین بلوچ

آج تک کوئی اچھا لڑکا ملا ہی نہیں جب ملے گا تو وہ شادی کر لوں گی،قراةالعین

کراچی (گلف آن لائن)گلوکارہ قراةالعین بلوچ نے کہا ہے کہ آج تک کوئی اچھا لڑکا ملا ہی نہیں جب ملے گا تو وہ شادی کر لوں گی۔35سالہ گلوکارہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تک انہیں کوئی اچھا لڑکا ملا ہی نہیں ہے، جب انہیں کوئی اچھا لڑکا ملے گا تو وہ شادی کر لیں گی۔

قرالعین بلوچ نے کہا کہ میں انتہائی سخت مزاج کی مالک ہوں، میرے ساتھ گزارا کرنا بہت مشکل ہے ۔انہوں نے بتایا کہ میرے والد ملتان اور والدہ ایران سے تعلق رکھتی ہیں، میری زندگی کا زیادہ تر وقت امریکا میں گزرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامہ ‘وہ ہمسفر تھا’ کے ٹائٹل سانگ سے اچانک اتنی شہرت ملی کہ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس گانے سے اتنی شہرت مل جانے کی توقع نہیں کر رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں