راجا ریاض

نگراں وزیراعظم کے معاملے پر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات آج ہوگی

اسلام آباد (گلف آن لائن)نگراں وزیراعظم کا نام طے کرنے کے معاملے پر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کل بدھ کی شام 4 بجے ہوگی۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو تحریری طور پر میٹنگ کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔

راجہ ریاض نے کہا کہ کل بدھ کو حکومت کی طرف سے نگراں وزیراعظم کے نام سامنے آئیں گے اور میں اپنی طرف سے بھی چند نام تجویز کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل وزیراعظم کو نگراں وزیراعظم کے لیے نہ کوئی نام دیا گیا نہ مشاورت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں