بہروزسبزواری

دوران تھیٹرعمر شریف کے تھپڑ سے دھوتی گرگئی ، ناظرین ہنس رہے تھے میں،صدمے تھا،بہروزسبزواری

کراچی(گلف آن لائن)سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ تھیٹر کے دوران عمر شریف کے تھپڑ سے دھوتی گر گئی، ناظرین ہنس رہے تھے ،میںصدمے تھا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بہروز سبزواری نے ماضی کا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک روز میں لیجنڈ کامیڈین اور اداکار عمر شریف کے ساتھ تھیٹر کررہا تھا، میں نے اس پلے میں بدمعاش کا کردار ادا کیا تھا، اس کردار کے لیے میں نے بڑی مونچھیں لگائیں اور دھوتی پہنی تھی،اس وقت تھیٹر میں ہائوس فل تھا .

بڑی تعداد میں پلے دیکھنے آئے ہوئے تھے، اسٹیج پر عمر شریف تھے جس کے بعد میں نے ایک ڈائیلاگ بولتے ہوئے اپنی انٹری دی جس کے بعد عمر شریف نے مجھے تھپڑ رسید کردیا، یہ تھپڑ سکرپٹ میں نہیں تھا،جب عمر شریف نے تھپڑ رسید کیا تو میری دھوتی گر گئی، سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کرنا چاہیے، پھر میں نے فورا دھوتی اٹھائی اور سٹیج سے بھاگ گیا جس کے بعد لوگوں نے ہنسنا شروع کردیا۔مجھے دھوتی باندھنے نہیں آتی تھی۔لوگ ہنس رہے تھے اور میں صدمے میں تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں