نازش جہانگیر

شہرت ملنا بھی آسان نہیں لیکن اسے سنبھالنا اس سے زیادہ مشکل ہے ‘ نازش جہانگیر

لاہور(گلف آن لائن)خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ شہرت ملنا بھی آسان نہیں لیکن اسے سنبھالنا اس سے زیادہ مشکل ہے ،زندگی کو ایڈ جسٹ کرنا آنا چاہیے ، کوئی بھی ایسا انسان نہیں جو غلطیاں نہ کرتا ہو لیکن ان غلطیوں سے سیکھنا چاہیے ۔

ایک انٹر ویو میں نازش جہانگیر نے کہا کہ میں ایک ضدی اور سوال کرنے والے لڑکی تھی، میں کسی کی نہیں سنتی تھی کسی کا حکم نہیں مانتی تھی لیکن میں نے وقت کے ساتھ ساتھ سیکھا ہے ،میں نے بہت غلطیاں کر کے سیکھاہے ، سیکھنے کیلئے غلطیاں کرنا ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خاموشی بہت بڑی چیز ہے اور اس میں صبر سب سے اوپر ہے ، انسان کو صبر کرنا آجائے تو اس کی بہت سے مشکلات حل ہو جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں